لاہور(مانند نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات کا فیصلہ عوام کریں گے،عوام چار سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں گے، اللہ تعالیٰ کے فضل اور عوام کی طاقت سے مسلم لیگ(ن)فتح حاصل کرے گی،ہر حلقہ اور اس کے عوام کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے،انتخابی پرچی بتائے گی عوام کسے چاہتے ہیں،نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر عوام سے تمام وعدے پورے کریں گے۔ان خیالات کااظہار شہبازشریف نے ہفتہ کے روز مختلف پارٹی رہنمائوں سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں سردار ایاز صادق، خواجہ محمد سعد رفیق، رانا مشہود احمد خان، سردار اویس احمد خان لغاری اور سینیٹر شاہین خالد بٹ شامل تھے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر اورسابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خاں بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقاتوں میں پارٹی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔رہنمائوں نے انتخابی تیاریوں اور اپنے حلقوں میں جاری سرگرمیوں سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔ شہبازشریف نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ انتخابی معرکے کے لئے بھرپور تیاری کی جائے،کارکن گھر گھر جاکر عوام کو متحرک کریں،نواز شریف کا پیغام ہر گھر میں پہنچائیں۔ ZS

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے