واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ میں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نہیں کہا۔ امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے تفصیلی گفتگو ہوئی تاہم اس دوران میں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم سے جنگ بندی کے لیے نہیں کہا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے درمیان گفتگو پون گھنٹے جاری رہی۔ نیتن یاہو آفس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے سلامتی کونسل میں امریکی موقف کی تعریف کی۔ نیتن یاہو کے آفس نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نے مقاصد کے حصول تک جنگ جاری رکھنے کا کہا۔ نیتن یاہو آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کوختم کرنا اور یرغمالیوں کی رہائی جنگ کے مقاصد ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے