واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک)امریکی جنگی بحری جہاز نے بحیرہ احمر میں 4 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سینٹ کام کا کہنا ہے کہ حملہ آور ڈرون حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقے سے بھیجے گئے۔امریکا نے کہا ہے کہ بھارتی جھنڈا بردار آئل ٹینکر سائی بابا پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پینٹاگون نے بھارتی ساحل کے قریب کیمیکل ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پلوٹو کیم پر ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ جہاز سعودی عرب سے خام تیل لے کر بھارتی بندرگاہ آ رہا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے