تخت بھائی (نمائندہ مانند )دی لارڈز کالج تخت بھائی میں گزشتہ سال ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے کالج ہذا کے ہونہار طالب علم شاداب خان یوسفزئی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ریفرنس میں کالج کے طلباء ،اساتذہ کرام اور ڈائریکٹر خورشید خان کے علاؤہ شہید طالب علم کے والد ابراہیم سید یوسفزئی اور دیگر عزیز واقارب اور صحافتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ریفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، ریفرنس کی صدارت مولانا محمد سعید نے کی، سٹیج سیکرٹری کے فرائض طارق خان یوسفزئی نے پورے کئے۔ریفرنس میں کالج کے طلباء نے نعتیہ کلام ،حمد، اورنظمیں پیش کئے گئے ۔اس کے علاؤہ سال اول کے ایک طالب علم نے شہید طالب علم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرثیہ بھی پیش کیا ۔اس کے علاؤہ تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے پشتو زبان کے مشہور شاعر حسین احمد صادق نے بھی موقع کی مناسبت سے اپنا پرسوز کلام پیش کیا۔ریفرنس سے دی لارڈز کالج کے ڈائریکٹر خورشید خان، کالج کے پرنسپل اسماعیل شاھد راج،پروفیسر کریم خان ، شہید طالب علم کے والد ابراہیم سید یوسفزئی ، سینئر صحافی جاوید عالم مہمند ،سینئر صحافی حیات الله اختر ، مولانا محمد سعید نے خطاب کیا، مقررین نے شہید طالب علم کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور غمزدہ خاندان سے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ۔نیز مقررین نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری طور پر موٹر سائیکل چلانے سے پرہیز کریں بصورت ضروت اختیاطی تدابیر اختیار کریں اور سپیڈ سے پرہیز کریں اور ٹریفک قوانین کا خاص خیال رکھیں ۔اس موقع پر کالج کے اساتذہ ولی محمد ،شیراز خان، عبداللہ خان ، عابد علی ، ذاھد شایان ،اسدخان،مولاناظفر،عدنان احمد ،عزیز خان ، واصف علی ،جواد احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔اس کے علاؤہ صحافتی برادری کے ارکان محمد شاہد خان ،ملک الرحمن وزیر ،وارث خان مہمند ، عبد الرحمن وزیر ،مطیع اللہ ،حمزہ خان مہمند ،عمران زمان،ذاھد اخونزادہ ،ڈاکٹر جان، عالم صفی اللہ صفی اور ذاھد الرحمن نے میڈیا کوریج کے فرائض انجام دیئے۔