شانگلہ(مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کو شانگلہ میں شدید دھچکا ضلعی ترجمان الطاف حسین گلاب شاہپوری خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شامل ہو گئے۔ گزشتہ روز شاہپور میں مسلم لیگ نواز خیبر پختون خواہ کے صدر انجینئر امیر مقام کی قیادت میں باقاعدہ طور پر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ الطاف گلاب حسین شاہپوری کے حجرے میں منعقدہ مختصر تقریب میں گلاب شاہپور ی نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس وقت انجینئرامیر مقام نہ صرف شانگلہ بلکہ پورے صوبے اور اس پختون خطے کے لیے موثر لیڈر ہے اور ایک مقبول آواز کے طور پر ابھرے ہیں، ہمیں اس پسماندہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور یہاں کی خوشحالی کی خاطر ان کے شانہ بشانہ ہو کر اس پورے خطے کی اور خصوصاََ پختونوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ خیبر پختون خواہ کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلاب شاہپور ی کے ولد ڈاکٹر وطن جہان مرحوم اور ان کا پورا خاندان پہلے بھی ان کے ساتھ رہا تھا ہم درمیان میں انہوں نے اپنے راہ جدا کر لی اور اب ان کو واپس مسلم لیگ میں شمولیت پر خوش امدید کہتے ہیں اور توقع ظاہر کرتے ہیں کہ اس خاندان کی شمولیت سے کانا میں مسلم لیگ مزید مستحکم اور مضبوط ہوگی۔ ادھر اتوار کے روز سنگوٹہ میں امیر مقام کی رہائش گاہ پر گلاب شاہپوری اور ان کے پورے خاندان نے باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا اور پریس کانفرنس بھی کیا جس میں انجینئر ا میرا مقام کے علاوہ مسلم لیگ شانگلہ کے سیینئر رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور گلاب شاہپوری اس کے خاندان کو مسلم لیگ میں شمولیت پر مبارکباد دی۔