شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ کے ایک قومی جبکہ تین صوبائی حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی مکمل کر دیے گئے۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 11کیلئے کل 24 امیدواران نے کاغذات جمع کروائے ہیں جبکہ پی کے 28 شانگلہ ون کیلئے23۔ پی کے 29 شانگلہ ٹو کیلئے23۔ جبکہ پی کے 30 شانگلہ تھری کے لیے31 کاغذاتی نامزدگی جمع کروائے ہیں۔قومی اسمبلی کی نشست این اے 11شانگلہ کیلئے سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے آزاد حیثیت سیجمع کروائے ہیں جس میں قومی اسمبلی سمیت تین صوبائی حلقوں کے لیے ان رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے بابا ئے شانگلہ بزرگ سیاستدان الحاج سیدفرین خان، نواز محمود خان چکیسر، شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر جواد علی نور ایڈوکیٹ، سفیر خان،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر افسرالملک، انجینئر حامد اقبال، امیر سلطان گجر، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ء سابق سنیٹر مولانا راحت حسین، قاری زین اللہ، حماد اللہ خان، مسلم لیگ نون سے انجینئر امیر مقام،سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ، جماعت اسلامی کے سید غفار اسی طرح دیگر امیدواران میں محمد پرویز، محمد عالم خان، تاج مختیار، وقار احمد، بحری روم، عمر زارہ، مشرف شاہ شامل ہے۔