وانا (مانند نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر پی کے 110 کے امیدوار عمران مخلص وزیر نے تحصیل توئی خلہ میں دوتانی قبائل کے موبائل سیگنل اور انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے اختجاجی دھرنا میں شرکت کی، اس موقع پر عمران مخلص وزیر کا کہنا تھا کہ کہ پوری پاکستان میں سیگنل اور انٹرنیٹ سروس موجود ہے لیکن توئی خلہ واحد بدقسمت علاقہ ہے جو اس بنیادی سہولت سے بھی محروم ہے، تحصیل توئی خلہ جنوبی وزیرستان لوئر کے پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی اکثر لوگ باہر ممالک اور پاکستان کے دوسرے شہروں میں رہائش پذیر ہیں، ان رابطے کرنے کیلئے دور داراز علاقہ وانا جانا پڑتا ہے۔ جو کہ تحصیل توئی خلہ کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے، عمران مخلص وزیر کا کہنا تھا کہ تحصیل توئی خلہ کے عوام پاکستانی شہری ہے اس کو پاکستان کی دوسرے شہروں کی طرح سہولت فراہم کی جائیں۔ موبائل سیگنل اور انٹرنیٹ سروس ان کی جائز حقوق ہے، وہ اپنے جائز حقوق مانگنے کے لیے دھرنا دے رہی ہے، یہ حکومت وقت کیلئے شرم کی مقام ہے۔ آخر میں عمران مخلص وزیر نے تحصیل توئی خلہ کے عوام کو یقین دلایا کہ ہم ہر مشکل میں تحصیل توئی خلہ کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، انشاء اللہ عوامی مسائل کو ہر فورم پر سامنے لائینگے اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرنا فرض سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ توئی خلہ دھرنے منتظمین کی مشورہ پر ان کی جائز حقوق کیلئے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اختجاج کرینگے۔ تحصیل توئی خلہ کے عوام نے عمران مخلص وزیر کو خوش آمدید کہا اور ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ہمایوں خان وزیر و دیگر پارٹی کارکنان موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے