پشاور(مانند نیوز )غیر سر کاری تنظیم زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے زیر اہتمام120 یتیم و لاچار بچوں کیلئے ونٹر پیکج کی تقسیم کے سلسلے میں گرین ریزیڈنشیا مردان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بیکن ہاوس یونیورسٹی اسلام آباد فہد علی خان اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جمال شاہ مہمند تھے،تقریب میں وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان کی صدر عقیلہ سنبل،ڈی سی سی ایم کے صدر جنید ماندوری، ریڈیو براڈکاسٹر ایسوسی ایشن مردان ریجن کے صدر ڈاکٹر علی خان،ریڈیو براڈکاسٹر اجمل شاہ یوسفزئی،انجنئیر محمد شہاب، پارٹ آرگنائزیشن کے فیاض الاسلام،لیبر ایجوکیشن آر گنائزیشن کے حسن حساس،خاتون تحصیل کونسلر کوثر وسیم اور گورنمنٹ مڈل سکول بغدادہ کے ٹیچر مفتی اسفندیار درانی نے بھی شرکت کی۔زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد پرویز اورجنرل سیکرٹری غنی الر حمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہمارا عہد ہے کہ خون کے آخری قطرے تک یتیم و لاچار بچوں کی کفالت کا فرض ادا کرتے رہیں گے۔فہد علی خان جمال شاہ مہمند اور انجنئیر محمد شہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اگر ہم نے منزل تک پہنچنے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں تو ان یتیم و لاچار بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انسانیت کے خدمت کے اس عظیم کام میں وہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کی دل کھول کر مدد کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے