جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) پولیس کے نئے ڈرامے اور حیرت انگیز کارنامے شروع ہو گئے، جب کسی ملزم کو گرفتار کیا جاتا ہے تو قانون کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملزم کو عدالت میں پیش کرنا پڑتا ہے، جبکہ جنوبی وزیرستان اپر و لوئر کی پولیس ملزم کو عدالت میں تب تک پیش نہیں کرتی جب تک ملزم جیل سے عدالت تک جو کہ ٹانک میں واقع ہے تک کا خرچہ ادا نہیں کرتا جس میں کھانا پینا پیٹرول وغیرہ شامل ہے نام نہاد خودساختہ ایس ایچ اوز ایف آئی آر اور دفات لگانے کے لیے ٹانک اور ڈی آئی خان پولیس سے رجوع کرتے ہیں کیونکہ خود انکو ایف آئی آر تو درکنار اپنا نام لکھنا بھی نہیں آتا، مقامی ملکان ملک افضل خان، ملک زمان، ملک شاہد علی نے میڈیا کے توسط سے آئی جی خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ جنوبی وزیرستان اپر و لوئر میں میرٹ کی بنیادوں پر تمام تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی ممکن بنائیں۔