اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں تمام ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مراسلے کے ذریعے عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں ملکی مبصرین اور میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈ کے لیے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام میڈیا نمائندگان ایکریڈیشن کارڈ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق مقامی این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی ایکریڈیشن کارڈ بنوا سکتے ہیں۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے مشاہدے اور کوریج کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولت دے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے