غزہ(مانند نیوز ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت تحریک (حماس)نے کہا ہے کہ غزہ میں رضا کارانہ نقل مکانی کا اسرائیلی دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ نیتن یاہو نے جو کچھ کہا ہے وہ جارحیت کو طول دینے کے لیے وہم کا بازار گرم کرنے کی کوشش ہے چونکہ صیہونی قابض فوج طاقت کے مجرمانہ استعمال کے باوجود غزہ میں اپنے اعلان کردہ مقاصدد حاصل کرنے میں ناکام ہے۔ اس لئے صیہونی ریاست اس طرح کے فرضی منصوبوں کا اعلان کرکے اپنی مجرمانہ دہشت گردی، فلسطینیوں کی منظم نسل کشی اور جرائم چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔حماس نے کہا کہ فلسطینی عوام نے جلاوطنی اور نقل مکانی کو مسترد کرنے کے اپنے فیصلہ کن موقف کی تصدیق کی ہے، فلسطینی قوم کسی قسم کے نقل مکانی کے منصوبے کو قبول نہیں کریں گے،ہم اپنی سرزمین کے لئے لڑرہے ہیں۔