پشاور(مانند نیوز ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ 3قسم کے لوگ تحریکِ انصاف کا حصہ ہیں، پی ٹی آئی لیڈرز جس راستے سے سیاست میں آئے، اسی راستے سے انہیں باہر کیا جا رہا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں اے این پی کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈرز اس راستے کا انتخاب نہ کرتے تو شاید انہیں آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔ان کا کہنا ہے کہ اس وقت 3قسم کے لوگ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں، ایک وہ لوگ ہیں جو مخلص ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امیر حیدر ہوتی نے مزید کہا کہ دوسرے وہ لوگ ہیں جو یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، تیسرے وہ لوگ ہیں جن پر دیرینہ پارٹی کارکن حیران ہیں کہ یہ کہاں سے آئے؟۔ انہوںنے کہا کہ یہ لوگ کسی اور کے حکم پر آئے ہیں، کسی اور کے اشارے کے منتظر ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے