تخت بھائی(مانند نیوز)این۔اے 23 سے مرکزی پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدوار عبدالعظیم نے کہا ھے کہ ھم خدمت کی سیاست کرتے ھیں اور حلقے و عوام کے مسائل و مشکلات سے بخوبی باخبر ھیں اور اٹھ فروری کو عوام نے ھم پر اعتماد کا اظہار کرکے کامیابی دلائی تو علاقے اور عوام کی تقدیر بدل دینگے۔وہ تخت بھائی پریس کلب رجسٹرڈ میں میٹ دی پریس سے خطاب کر رھے تھے۔مرکزی پاکستان مسلم لیگ کے رھنما شاھد ستار ایڈوکیٹ۔امیدوار صوبائی اسمبلی سعیداللہ اور دیگر بھی انکے ھمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہمسلم لیگ نے یہ وطن بنایا اور یہی جماعت ملک کے بقا کی ضامن ھے۔انہوں نے کہا کہ کرسی ھمارا انتخابی نشان ھیں اور اٹھ فروری کے دن عوام دولت و چمک کی سیاست ترک کرکے مرکزی مسلم لیگ کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ھماری سیاست کا محور عوام ھیں اور ھم علاقے و عوام کے مسائل سے بخوبی باخبر ھیں موجودہ مہنگائی اور بھاری یوٹیلٹی بلز نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ھے اور بے تحاشا ٹیکسز کے باعث عوام دو وقت کی روٹی بھی نہیں کھاسکتے۔انہوں نے کہا کہ اٹھ فروری کا دن غاضب قوتوں سے نجات کا دن ھے اور انشاء اللہ عوام اس دن کرسی کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کرکے دولت اور چمک کی سیاست کا خاتمہ کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے