سوات (مانند نیوز) لنڈاکی پولیس اور کار میں سوار افراد کے درمیان جھگڑا، مین سڑک میدان جنگ بن گیا، تین پولیس اہلکار شدید زخمی، پولیس رپورٹ کے مطابق شب گزشتہ کو بمقام پولیس چیک پوسٹ لنڈاکے علاقہ تھانہ غالیگے میں محمد رحمان ihc نے ہمرہ دیگر پولیس نفری دوران ناکہ بندی بہ طرف پشاور سے ایک موٹر کار اتا ہوا بغرض تلاشی رکوا کر موٹر کار میں بیٹھے افراد (۱) بلال کمال (۲) صدیق اللہ (۳) مصطفی کمال (۴) شفیق اللہ پسران کمال (۵) فیصل خان ولد جعفر خان (۶) بلال ولد جمعہ خان ساکنان چارباغ نے موٹر کار سے اتر کر پولیس کے ساتھ گالم گلوچ اور ہاتھا پائئ شروع کرکے پولیس کو لاتھوں مکھوں سے گزارات کئے اور پولیس کی وردیاں پھاڑ دی جس میں پولیس اہلکاران (۱) ihcمحمد رحمان(۲)HC وصال خان (۳)FC شوکت شاہ زخمی ہوکر بغرض علاج معالجہ کے لئے بریکوٹ ہسپتال لائے گئے ہے پولیس نے بالا ملزمان کو گرفتار کرکے جس کے خلاف تھانہ غالیگے میں مقدمہ علت نمبر 809 جرم 506،186،353،141،337v،147،149 درج رجسٹر کی ہے