ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز ) جنوبی وزیرستان لوئر کے دو تحصیلوں یعنی تحصیل انگوراڈا اور تحصیل توئی خلہ میں اختجاجی دھرنے جاری ہے اس سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جنوبی وزیرستان لوئر و اپر کے سیاسی جماعتوں نے حقنواز پارک ڈیرہ اسماعیل خان میں اختجاج مظاہرہ کیا ، جسمیں پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے جنرل سیکریٹری و پی کے 110 امیدوار عمران مخلص وزیر ، پاکستان پیپلزپارٹی انفارمیشن سیکریٹری عبدالیاسین وزیر ، پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان این اے 42 کے متوقع امیدوار عارف زمان برکی، پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان لوئر کے سینئر رہنما ولی محمد وزیر ، ہارون وزیر ، ملک محمدنور دوتانی ،ضیاء الحق ایڈوکیٹ ، جعمیت علماء اسلام کے سینئر ابراہیم دوتانی و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ، کہ انگوراڈا بارڈر بند کر کے وزیرستان کے عوام کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے ، انگورآڈا بارڈر پر معاشی قتل عام بند کرو ، 21 ویں صدی میں دوتانی قبائل انٹرنیٹ سروس سے محروم کرنا انتہائی غیر منصفانہ رویہ ہے ، توئی خلہ دھرنا اپنے مطالبات کیلئے گزشتہ 22 دنوں سے بیھٹے ہوئے ہیں۔ کب تک ہم اختجاج کرینگے ، ریاست جینے کا حق دیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کی ، جسمیں سیاسی جماعتوں کے لوگوں نے حکومت پر کھڑی تنقید کی اور کہا کہ پاک افغان بارڈر انگوراڈا گیٹ پر اختجاجی دھرنا 50 روز میں داخل ہوئے اور تحصیل توئی خلہ کے اختجاجی دھرنا 22 ویں روز جاری ہے لیکن ضلعی انتظامیہ و عسکری قیادت کے نظروں سے اوجھل ہے ، ہماری حکومت ان کے ساتھ مذاکرات کے موڈ میں نہیں ہے۔مقررین نے کہا کہ آنگورآڈا اور توئی خلہ کے عوام زندگی کے تمام تر سہولیات سے محروم ہیں، لیکن بدقسمتی سے حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی، یہاں کے باسی تعلیم، صحت، مواصلات اور ہر قسم کے انسانی اور شہری حقوق سے محروم ہیں، ایک منظم سازش کے تحت انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے، ہم اس ملک پاکستان کے شہری ہے، ہمیں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ، انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر انگورآڈا دیگر گزرگاہوں کی نسبت مشرق وسطی کے ممالک کے انتہائی قریب ہے، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے جنرل سیکریٹری عمران مخلص وزیر نے کہا کہ ہم ایسے ملک میں جی رہا ہے جسمیں اپنی حقوق اختجاجی کی ذریعے مانگ رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آنگورآڈا گیٹ پر اختجاجی دھرنا 50 دن اور توئی خلہ دھرنا 22 دن میں داخل ہوئے لیکن حکومت نے ابھی تک مذاکرات نہیں کی، جو کہ ضلعی انتظامیہ و عسکری قیادت پر سوالیہ نشان ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک طرف الیکشن شروع ہونے والا ہے اور دوسری ہمارے علاقے کے لوگ اختجاجی دھرنا پر بیھٹے ہوئے ہیں اور اپنے جائز حقوق مانگ رہے ہیں ، اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ سول و عسکری قیادت ہمارے دھرنے کے جائز مطالبات کا نوٹس لے کر فوری حل کرانے کے احکامات جاری کر دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے