ہنگو(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین کی ہنگو کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوششیں لائق ستائش ہیں،موصوف ایک کہنہ مشق،معاملہ فہم اور فرض شناس آفیسر ہیں،ہنگو کے عوام کے دیرینہ مسائل سے بھی مکمل جانکاری اور انہیں حل کرنے کی مہارت رکھتے ہیں،تا جروں ساتھ ڈی سی کا رویہ انتہائی متاثر کن ہے۔ان خیالات کا اظہار بیکرز اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن ضلع ہنگو کے صدر ملک سیدا خان شینواری نے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حیدر حسین کو بطور ڈپٹی کمشنر ہنگو فرائض سنبھالے چند دن ہوئے ہیں مگر انہوں نے کمال مہارت اور معاملہ فہمی سے تاجروں،عوام،مشران اور ہر طبقہ فکر کے ساتھ مربوط اور اعتماد کی حامل ورکنگ ریلیشن شپ قائم کر کے ہنگو کی خدمت کے عمل کا آغاز کیا ہے۔ملک سیدا خان شینواری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین ایک تجربہ کار،خوش اخلاق اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مالا مال آفیسر ہیں جو ہنگو کے عوام کی مشکلات اور مسائل سے مکمل آگاہی رکھتے ہیں موصوف سارا دن انتظامی اور پیشہ ورانہ زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور ان کی انتظامیہ پر مکمل گرفت ہے۔ملک سیدا خان شنواری ا خباری بیان میں کہا کہ تاجر برادری ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین کو بہترین انداز میں فرائض انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے