ہنگو(مانند نیوز) ہنگو میں مزہبی ہم آہنگی کا کشادہ ماحول،امن کمیٹی،مشران،صحافیوں اور انتظامیہ کی بہترین کوارڈینیشن کا عکاس ہے،ا امن کے لیے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں،ہنگو میں فلائینگ کوچ پر فائرنگ کے واقعے کو وسیع تر عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں،قومی شاہراہ کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسیں،ونگ کمانڈر ٹل سکاوٹس کرنل جواد حسین،ڈی پی او ہنگو نثار احمد خان اور امن کمیٹی کے ممبران نے امن کمیٹی اور دو مسالک کے علما اکرام و مشران کے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جرگے میں سنی سپریم کونسل کے سربراہ مولانا عبدالستار،مولانا محمد یوسف،ٹکا شان،شاہ حسین ایڈوکیٹ،حاجی امین اللہ،ظہیر حسین، ملک عرفان اللہ،مولانا ارشاد علی،حسین علی شاہ الحسینی،ابن علی،منصف علی، ایس ڈی پی او فلک نواز اور سئنیر صحافیوں نے شرکت کی۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حیدر حسین نے کہا کہ امن کے لیے سیکورٹی اداروں اور عوام بے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔اج ہنگو میں مزہبی ہم آہنگی کا جو متاثر کن ماحول ہے اس کا کریڑٹ مشران،امن کمیٹی صحافیوں اور سیکورٹی اداروں کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی شر انگیزی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ڈپٹی کمشنر حیدر حسین نے کہا کہ علما اور صحافیوں کے کردار کی امن کے حوالے سے ستائش جتنی بھی کی جائے کم ہے۔کرنل جواد حسین نے کہا کہ کاروباری زندگی بحال رکھنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس اور سیکورٹی ادارے بھر پور انداز میں کام کر رہے ہیں اور شرپسندوں کو عوام کے تعاون سے نشانہ عبرت بنائں گئے۔ڈی پی او نثار احمد خان نے کہا کہ کوٹکی کے قریب فلائینگ کوچ پر فائرنگ کی ہر زاویے سے تحقیقات کر رہے ہیں عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں ہم دن رات چوکس ہیں اور قومی شاہراہ کو ہر لحاظ سے محفوظ بنا رہے ہیں۔مولانا عبدالستار نے کہا کہ علما اور امن کمیٹی نے ہمیشہ علاقے کے وسیع تر مفاد میں اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور یہ تعاون جاری رہے گا۔امن کمیٹی کے ممبر ظہیر حسین نے کہا کہ ہر قسم کی ترقی امن سے وابسطہ ہے اور ہم نے ہنگو ضلع میں نہ صرف امن بحال رکھنے میں دن رات کام کیا ہے بلکہ ہنگو کے مشران نے کرم میں بھی امن کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔اور ہم اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گئے۔اس موقعہ پر فلائی گ کوچ حملے میں جاں بحق افراد کیا یصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔