کوہستان (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر بشیر احمدکی زیر صدارت این جی اوز کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر جمیل اختر صاحب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان ارشد عباسی بھی موجود تھے۔ این جو اوز کے نمائندوں نے شرکاء کو ان کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر اور ضلعی پولیس افسر کوہستان لوئر نے ان کو ضروری ہدایات جاری کیں۔