ہری پور (مانند نیوز)مسجد کی تعمیر نیکی کے جذبہ کے تحت کی گئی مستعدی سے اپنے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ انشاء اللہ پانچ وقت نماز باجماعت پابندی سے ادا کی جائے گی۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہری پور کے تھا نہ خانپور میں مسجد کا افتتاح کیا۔مسجد کا نام شہید سب انسپکٹر صوفی صفدر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ بھی موجود تھے۔