پشاور(مانند نیوز )غیر سرکاری تنظیم سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے صدر محمد عارف نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کے انعقاد سے عوامی مسائل بروقت حل ہوجاتے ہیں‘ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام اور سرکاری محکموں کے درمیان فاصلے مٹاکر عوامی مسئلے مسائل کو ان کے ہی دہلیز پر حل کرنا ہے‘ عوام کو درپیش مسائل اور شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل باغ ارم مردان میں غیر سرکاری تنظیم شرکت گاہ کے فیم پاور پراجیکٹ کے تعاون سے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کھلی کچہری میں سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ، تحصیل میونسپل کمیٹی، ڈبلیو ایس ایس سی ایم، الیکشن کمیشن کے افسران،خواتین،سول سوسائٹی اور بلدیاتی نمائندگان نے شرکت کی، کھلی کچہری سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر مردان ضیاالرحیم،ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے ڈپٹی منیجر کسٹمر ریلیشنز راحت اللہ اورسوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے اسد خان نے بھی خطاب کی،مقررین نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں اور مقامی اداروں کے درمیان روابط کا فقدان ہے جب ادارے اور شہریوں کے درمیان رابطے مضبوط ہونگے تو عوامی مسائل کے حل ہونے میں کافی مدد ملے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے