پشاور( مانند نیوز) غیر سرکاری تنظیم زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان نے سرکاری اسکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں اردو خوش نویسی میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ مڈل سکول بغدادہ مردان کے یتیم طالب علم محمد مصطفی کو خصوصی شیلڈ سے نوازا،گزشتہ روز گرین ریزیڈنشیا مردان میں زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے زیر اہتمام یتیم و لاچار بچوں کیلئے ونٹر پیکج کی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب کا ا نعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بیکن ہاوس یونیورسٹی اسلام آباد فہد علی خان اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جمال شاہ مہمند تھے،تقریب میں گورنمنٹ مڈل سکول بغدادہ کے ٹیچر مفتی اسفندیار درانی نے بھی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے فہد علی خان نے کہا کہ قرآن کریم میں یتیموں سے شفقت سے پیش آنے کا حکم ہے اوران کے مال میں ذرا بھی ملاوٹ نہ ہونے دینے کا حکم ہے،بچپن میں ان کے مال کی حفاظت اور بڑے ہونے پر ان کی یہ امانت ان کے حوالے کرنے کا حکم ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم میں جگہ جگہ یتیموں کے بارے میں صلہ رحمی کا حکم آیا ہے۔