پبی (مانند نیوز ) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نوشہرہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس نوشہرہ کے زیر اہتمام کرسمس کی پروقار تقریب ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نوشہرہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس نوشہرہ کے زیر اہتمام مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کرسمس پروگرام کی ڈزنی واٹر پارک حکیم آباد نوشہرہ میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نوشہر ہ خالد اقبال خٹک تھے۔ دیگر مہمانان میں تحصیل میونسپل آفیسر نوشہرہ شاہانہ سکندر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ ذکا اللہ خان، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نوشہرہ فہیم جان درانی، صدر انجمن تاجران نوشہرہ خالد خان آفریدی، نوشہرہ کی چرچز کے پادری صاحبان، اور نوشہرہ مسیحی اتحاد کے نمائندگان، اور نوشہرہ کے مسیحی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالداقبال خٹک نے کمیونٹی کے مشترکین سے اظہار یکجہتی کی تقریب میں کرائسٹ چرچ کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے اور شائقین سے خوب داد حاصل کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالداقبال خٹک اور چرچز کے پادری صاحبان نے کرسمس کیک کاٹا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نوشہرہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس نوشہرہ کی جانب سے بچوں میں کرسمس کے تحائف اور مہمان میں شیلڈز اورسرٹیفیکٹس تقسیم کئے گئے پروگرام کے آخر میں آتش بازی کا انعقاد کرنے کے بعد پروگرام میں شامل افراد میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے