پبی (مانند نیوز ) ایپکا خیبرپختون خوا نے اکیگا تنظیم سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔اگیگا سے ایپکا تنظیم کے ساکھ کو نقصان پہنچ رھا ھے۔ایپکا کی اپنی ایک پہچان ھے۔جو اگیگا تنظیم بننے کی وجہ سے کافی متاثر ھوا ھے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان اور غلام سرور مرکزی نائب کاشف خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ ایپکا ایک ملگیر منظم تنظیم ھے۔جس کے پلیٹ فارم سے ھم نے سرکاری ملازمین کیلئے بہت سے مراعات حاصل کی ھے۔ اگیگا میں مختلف تنظیم ھیں۔جن کی الگ کیڈر اور سروس سٹرکچر ھے۔اور ان کے مطالبات بھی الگ ھے۔خیبرپختون خوا کی سطح پر ھم نے اگیگا سے ایپکا کی تنظیم کو علیحدہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ھے۔اس فیصلے سے صوبائی صدر ممتاز علی ایپکا خیبر پختونخوا اور تمام ڈسٹرکٹ،لوکل یونٹ کے عہدیداروں کو مراسلہ اور حکمنامہ جاری کیا ھے۔اور آئندہ اگیگا کے کسی بھی احتجاج میں ایپکا خیبرپختون خوا شرکت نہیں کرینگے