شبقدر(مانند نیوز)عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کی جیت یقینی ہے۔ ہمارے قائدین پختون قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ ہمارے کارکنان اور صوبہ کے غیور عوام الیکشن کے دن لالٹین پر مہر لگایینگے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق پی کے 66 شبقدر کے نامزد امیدوار معراج خان آف شبقدر اور این اے 24 کے نامزد امیدوار حاجی عرفان عالم خان نے شبقدر کے مختلف علاقوں میں الیکشن کمپین کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی صرف اپنے کارکنوں اور غیور پختونوں پر اعتماد کرتی ہے اور غیرت مند پختونوں کی طاقت سے اسمبلی تک پہنچتی ہے عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی صحیح معنوں میں خدمت کرتی ہے اور پختونوں کی نمائندہ جماعت بھی عوامی نیشنل پارٹی ہیں۔ پی کے 66 شبقدر کے عوام کی ب لوث خدمات انجام دینگے اور شبقدر بھر کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے انہوں نیکہا کہ غریب عوام کو اسکے ووٹ کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے گزشتہ کئی سالوں سے حلقہ پی کے 66 شبقدر سے منتخب نمائندوں نے اپنی عوام اور حلقے کے لئے کچھ نہیں کیا۔ اب 2024 الیکشن میں وہ کس منہ سے عوام کے پاس ووٹ مانگنے جائینگے۔عوامی نیشنل پارٹی پی کے 66 شبقدر کے نامزد امیدوار معراج خان اور این اے 24 کے نامزد امیدوار حاجی عرفان عالم خان نے کہا کہ عام انتخابات میں جیت عوامی نیشنل پارٹی کی ہو گی اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے انہوں نیکہا کہ سیاست کا مقصد عوامی خدمت اور حلقہ کی عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی عام انتخابات میں سیاسی مخالفین کے اوسان خطا کرکے صوبہ خیبر پختون خوا ء میں کلین سویپ کرکے حکومت بنائینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے