پشاور(مانند نیوز) پشاور کے علاقہ ورسک روڈ پر طالب علم دانش کے قتل کے واقعہ کے خلاف طلباء نے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں قاتلو ں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے مظاہرے میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر کے پوش علاقوں میں طلباء محفوظ نہیں جو تشویش ناک ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دانش کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر پشاور بھر میں احتجاج شروع کرینگے۔قبل ازیں مظاہرین نے یونیورسٹی روڈ پر بھی احتجاج ریکارڈ کروایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے