پشاور (مانند نیوز) میئر پشاور حاجی زبیرعلی نے کہاکہ جنگی محلہ پریس مارکیٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے پریس مارکیٹ میں تمام تعمیراتی کام الیکشن کے فوری بعد کئے جائینگے ا ب چونکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے پابندی عائد ہے تو الیکشن کے فوری بعد یہ مسئلہ حل کیاجائیگا۔انہوں نے نالیوں کے اوپر ڈھکن اور پیج ورک کا کام فوری کرنے کے احکامات صادرکئے پریس مارکیٹ کیلئے 100 لائٹس فوری د ینے کے احکامات جاری کئے جبکہ جنگی محلے سے سینما روڈ کی طرف راستہ کھولنے کے بھی احکامات صادر کئے تاجروں کی طرف سے شاندار استقبال گل پاشی کی جبکہ میئر پشاور حاجی زبیر علی نے فرد ا فردا تمام تاجروں سے ملاقات کیں اور انکے مسائل سے آگاہی حاصل کیں اس موقع پر صدر ظفر خٹک نے روایتی پگڑی پہنائی جبکہ تاجروں نے قرآن شریف اور کتابوں کے تحائف بھی پیش کئے۔ میئر پشاور حاجی زبیر علی نے جنگی محلہ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک صدر جنگی محلہ ظفر خٹک جنرل سیکرٹری سعید راجہ اسلامک پبلشر کے صدر امیر زادہ اوردیگر بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر بازار کے صدر نے میئر پشاور کو جنگی محلہ کے مسائل سے آگاہ کیاجس میں انہوں نے بتایاکہ محلہ جنگی کاپریس کا بہت بڑا مارکیٹ ہے جس میں چھپائی کا کام ہوتاہے اور اکثر اوقات یہاں پر نالیوں کا پانی اوپر سڑک پر آجاتاہے اور انکے دکانوں میں چلاجاتاہے جبکہ اکثر اوقات پانی نیچے تہہ خانے میں بھی چلاجاتاہے جس کی وجہ سے دکانوں اور مشینری کو کافی نقصان اٹھانا پڑتاہے جبکہ سڑک کی بھی مرمت کی جائے جبکہ بازار میں لائٹیں بھی لگائی جائے جبکہ جنگی محلے سے سینما روڈ کی طرف راستہ کھولاجائے۔ اس موقع پر میئرپشاور حاجی زبیر علی نے جنگی محلہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ انشاء اللہ آپکے تمام مسائل حل کئے جائینگے اس موقع پر محلہ جنگی میں ملبے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری ہٹانے کے احکامات بھی صادر کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے