وانا (مانند نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی صدر امان اللہ خان وزیر اور اجمل خان ایڈووکیٹ ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر میں پولینگ سٹیشنز کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں صوبائی حلقہ 110 اور قومی حلقہ 42 ٹوٹل 264 پولینگ سٹیشنز موجود ہے جسمیں 182 جنوبی وزیرستان اپر اور 94 جنوبی وزیرستان لوئر میں پولینگ سٹیشنز لسٹ جاری کی گئی ہیں ۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا جنوبی وزیرستان اپر کے دو لاکھ نوے ہزار نو سو ایکیس 290921 ووٹرز کے لئے 182 پولنگ سٹیشنز جبکہ جنوبی وزیرستان لوئر کے ایک لاکھ باہتر ہزار آٹھ سو اٹھاسٹ 172868 کے لئے 94 پولنگ سٹیشنز مقرر کئے ہیں، اور ان 94 پولینگ سٹیشنز میں 245 پولینگ بوت کی گنجائش رکھا گیا ہے۔ الیکشنز ایکٹ 2017 کے مطابق ایک پولینگ سٹیشنز پر زیادہ سے زیادہ 1200 ووٹرز ہونے چاہیں ، اور فی پولینگ بوت پر 300 ووٹرز ہونے چاہیں ۔ ایکٹ کے مطابق ایک پولینگ سٹیشن ایک کلومیٹر سے زیادہ ایریا کو کور نہیں کرنا چاہیے ۔ اگر الیکشنز ایکٹ 2017 کے مناسبت سے دیکھا جائے تو جنوبی وزیرستان لوئر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی حساب سے 144 پولینگ سٹیشنز اور ان پولینگ سٹیشنز میں 576 پولینگ بوت ہونے چاہیں ۔ اسی طرح بہت سے پولینگ سٹیشنز چار سے لیکر دس کلومیٹر میٹر ایریا پر بنائے گئے ہیں جو سرا سر زیادتی اور ظلم ہیں ۔ آخر میں پی پی پی امیدوار امان اللہ وزیر نے مطالبہ کیا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کے لئے ضروری ہے کہ لوئر وزیرستان میں 50 پولنگ سٹیشن پر 117 پولنگ بوتھ بڑھائے جائیں اس حوالے سے اپلیکیش بھی جمع کررہے ہیں جسمیں پولنگ بوتھ اور پولنگ سٹیشنز کی تفصیل موجود ہے اگر جنوبی وزیرستان لوئر کے حلقہ پی کے 110 کے ووٹرز کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے دروازیں کھٹکھٹائیں گے۔ اس موقع پر ویلیج کونسل غلجہ کے چیئرمین احمد خان وزیر ، ملک عبدالحکیم خان وزیر و دیگر موجود تھے۔