جمرود(مانند نیوز) جمرود پریس کلب کے انتخابات مکمل ظاہر شاہ صدر جبکہ محمد اکبر آفریدی جنرل سیکرٹری منتخب .اس سلسلے میں جمرود پریس کلب میں سات رکنی انتخابی کمیٹی کے چیئرمین اول شیر آفریدی کے زیر نگرانی جمرود پریس کلب کے عمارت میں منعقد ہوئے جس میں ظاہر شاہ آفریدی صدر،محمد اکبر آفریدی جنرل سیکرٹری،شفیق آفریدی سنیئر نائب صدر۔عارف آفریدی نائب صدر،حکمران خان آفریدی جائنٹ سیکرٹری،ذاکر آفریدی پریس سیکرٹری جبکہ حاجی لعل ضمیر شاہ آفریدی اور حاجی میاں خان ایگزیکٹو ممبرز منتخب ہوگئے۔ انتخابات عمل صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک جاری رہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر جمرود ڈآکٹر عامر زیب اور قبائیلی صحافی قاضی فضل اللہ اور ابوزر آفریدی نے بطور مبصر انتخابات کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر نو منتخب صدر ظاہر شاہ آفریدی و دیگر عہدیداران نے کہا کہ انتخابی عمل جمہوری انداز میں مکمل ہوئے جس میں تیس ممبران نے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور اپنے لیے نمائندوں کا انتخاب کیا جبکہ انتخابی کمیٹی کے کارگزاری بھی قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد جمرود پریس کلب کے ممبران کی خدمت کے ساتھ ساتھ علاقے کے عوام کی خدمت بھی کریں گے۔