سخاکوٹ(مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام تحصیل درگئی کا الیکشن مہم ڈور ٹو دور بھرپور طریقے سے چلانے کا فیصلہ۔ تین جنوری سے باقاعدہ یونین کونسلوں کی سطح پرالیکشن مہم کاآغاز کر کے گھرگھر پارٹی کاپیغام پہنائینگے اور اپنے پارٹی امیدواروں کیلئے ووٹ مانگے گے۔ سات جنوری بروز اتوار حجرہ حق نواز خان زرآباد سخاکوٹ میں حلقہ پی کے 24کا ورکرز کنونشن ہوگا جس میں کارکنان جوق درجوق شرکت کرینگے۔ جمعیت علماء اسلام کے سیاست کامحور اقتدار یادنیاوی فائدہ نہیں بلکہ ہمارے تگ ودوکا مقصد عملی طور پر خدا کی زمین پر خدا کا نظام رائج کرنا ہے پی ٹی آئی نے نوجوانوں سے کرپشن فری اور تبدیلی کے نام پر ووٹ لیکر انکے ساتھ دھوکہ کیا۔اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام تحصیل درگئی کے یونین کونسلوں اور ویلج کونسلوں کے امراء ونظماء تحصیل وضلعی عہدہ داروں کاایک اجلاس زیر صدارت تحصیل امیر حافظ حبیب الحسین منعقد ہوا جس میں تمام عہدہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین سابقہ سینٹر صاحبزادہ خالدجان، ضلعی امیروامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 9مفتی کفایت اللہ، ضلعی نائب امیرو امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 24 حق نواز خان ایڈوکیٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر، تحصیل امیر حبیب الحسین، سینئر نائب صدر مولانا حبیب گل، مولانا حمید اللہ روغانی، سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی محمدامین خان، مولانا سمیع اللہ اور جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمداسماعیل نے کہا کہ ہمارا ملک لاالہ اللہ کے نام پر بنا مگر اس میں اب بھی انگریز کا بنا ہوا قانون چل رہا ہے جے یوآئی ملک میں اسلامی نظام کے نافذ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اوریہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوتا۔مقررین نے کہا کہ یہ معرکہ حق اور باطل کا ہے اور اس میں جیت حق کی ہوگی ہمارے کسی بھی ممبر پر کرپشن کاداغ نہیں ہمارے ممبران پارلیمنٹ پاک دامن ہیں مدارس اور علماء کرام کے خلاف جب بھی کوئی سازش ہوتی ہے تو پاکستان کی سیکولر پارٹیاں خاموش صرف جے یوآئی مساجد،مدارس اور علماء کرام کی جنگ لڑ رہی ہیں مسئلہ فلسطین پر بھی پاکستان کی تین بڑی پارٹیاں خاموش صرف مذہبی جماعتوں نے انکے حق میں جلسے وجلوس کئے ہیں۔مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں سے کرپشن فری اور تبدیلی کے نام پر ووٹ لیکر انکے ساتھ دھوکہ کیا نوجوان اس الیکشن میں پی ٹی آئی سے اپنے دھوکہ کا بدلہ لے گی اور اپنا ووٹ جے یوآئی کے حق میں استعمال کریگی۔