اسلام آباد (مانند نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ بستیوں میں لڑا جائے گا۔لاہور میں این اے 119میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ کے قائد کہہ چکے ہیں کہ اگر اکثریت مل گئی تو بھی ساری جماعتوں سے کہیں گے آؤ مل کر حکومت بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید پاکستان کی تعمیر کرنے والا نواز شریف ہے، جس نے ایٹمی دھماکے کرکے قومی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک میں موٹر وے اور سڑکوں کے جال بچھائے، پونے چارسال میں پاکستان میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں بنا۔اُن کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی ساتھ والے حلقے سے اپنے لیڈر کو میدان میں اتار رہی ہے، ہم کراچی سے ہو کر آرہے ہیں، جسے کھنڈر بنادیا گیا ہے۔سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں یہ لیول پلینگ فیلڈ مانگتے ہیں اور اپنے صوبے میں کسی کو اونچی آواز میں بات نہیں کرنے دیتے۔انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیتے ہیں، ہم نے پنجاب کو بدلا ہے، سندھ میں ہماری نقل کرکے ایک بس بنانے کی کوشش کی وہ بھی ٹھیک نہیں بنائی۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ جنہوں نے 2018 کا الیکشن چوری کیا وہ ہمارے مجرم نہیں وہ قوم کے مجرم ہیں، ہماری پارٹی بالکل بھی یہ نہیں چاہتی کہ بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہ ہو۔اُن کا کہنا تھا کہ جب آپ حلقے سے باہر سے تجویز اور تائید کنندہ لائیں گے تو کاغذات مسترد ہی ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے