ہزارہ (مانند نیوز)ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے جملہ ٹریفک سرکلز میں سال 2023 میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف ناکہ بندیاں کرکے بھرپور طریقے سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔اس حوالے سے جملہ سرکلز میں دوران ناکہ بندی بنا ہیلمنٹ اور کمسن موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 4830 موٹر سائیکل بند تھانہ جات کیے گئے اور 9743180 روپے جرمانہ کیا گیا۔بنا نمبر کے موٹر سائیکل چلانے پر 658 موٹر سائیکل سواروں کے موٹر سائیکل 523/550 ض ف کے تحت بند تھانہ جات کیے گئے۔پریشر ہارن کے استعمال پر 4600 گاڑیوں پر 1018200 روپے جرمانہ کیا گیا۔جابجا منی اڈے اور پارکنگ بنانے پر 4354 گاڑیوں پر 2332800 روپے جرمانہ کیا گیا۔کالے شیشوں کے استعمال پر 36080 گاڑیوں سے کالے پیپر ختم کرکے انہیں 18040000 روپے جرمانہ کیا گیا۔فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹوں کے استعمال پر 30127 گاڑیوں کو 3012700 روپے جرمانہ کیا گیا.حسب گفتہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔