پشاور(مانند نیوز) موبی لنک بینک نے سال 2023 کے دوران چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں یعنی مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) کو قرضوں کی فراہمی میں 41 فیصد اضافہ کرلیا، جس کے نتیجے میں ان اداروں کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح بینک کے کل قرضوں کے پورٹ فولیو کے 36 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ بینک دور دراز کے دیہی علاقوں میں ایم ایس ایم ایز اور خواتین کو بااختیار بنانے اورکم آمدنی والے طبقوں کی معاشی ترقی کے لیے معیاری مالیاتی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی سمیت خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔ موبی لنک بینک کی جانب سے معاشرے کے تمام طبقوں کو قرضوں کی فراہمی سے ملک بھر میں مثبت معاشی تبدیلی کا آغاز ہوا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے رونما ہونے والے قدرتی آفات کے خواتین پر پڑنے والے غیر متوازن اثرات سے نمٹنے کے لئے بینک نے ماحولیاتی فنانسنگ کے لئے 1.7 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ مزید برآں، بینک نے اپنی 10 فیصد شاخوں کو کامیابی کے ساتھ شمسی توانائی پر منتقل کرکے ماحول دوست اقدامات اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی طرف اپنے مضبوط عزم اور ارادے کا اظہار کیا ہے۔ بینک کی ترقی میں اس کا فلیگ شپ پروگرام، ’ویمن انسپیریشنل نیٹ ورک‘ (وِن) بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس کی بدولت موبی لنک بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ’بینکنگ آن ایکوالٹی‘انڈیکس پر سرفہرست ہے۔ بینک نے 66,000 خواتین قرض دہندگان کے لئے سبسڈائزڈ فنانسنگ کی مد میں 12 ارب روپے سے زائد مختص کیے ہیں، جبکہ اگلے تین سالوں میں خواتین قرض دہندگان کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے