کرک(مانند نیوز)تحصیل بانڈہ داؤدشاہ دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرک کرک اور اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داود شاہ بھی ہمراہ تھےکرک۔ ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمٰن کا تفصیلی دورہ تحصیل بانڈہ داؤدشاہ، کرک ٹو بانڈہ روڈ کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ، تحصیل بانڈہ آفسسز, سروس ڈیلیوری سنٹر بانڈہ داؤد شاہ،اور مندر کا خصوصی دورہ کیاآئین کیمطابق تمام اقلیتی مقدس مقامات، عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کی حفاظت اور آزادی کا حق حاصل ہے، ڈی سی کرک تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرک اور اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داود شاہ کے ہمراہ تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کا خصوصی دورہ کیا۔ اِس دوران ڈی سی کرک نے تحصیل بلڈنگ میں موجود دفاتر اور پٹوارخانوں،سروس ڈیلیوری سنٹر بانڈہ داؤد شاہ کا معائنہ کیا اور موجود سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کر دی۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر کرک نیضلع کرک کے علاقہ ٹیری میں ہندؤں برادری کے مذہبی اور مقدس مقام شری پرم ہنس دیال جی مہاراج کے سمادھی (مندر) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر موجود اہلکاروں سے بریفنگ لی اور سیکیورٹی پر موجود اہلکاران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندؤ کمیونٹی اراکین کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو سمادھی کے احاطے میں جانے کی اجازت نہ دیں اور سمادھی کے ایک ایک اینٹ کی حفاظت آپ کے زمہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق تمام اقلیتی مقدس مقامات، عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کی حفاظت اور آزادی کا حق حاصل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے