ہزارہ (مانند نیوز)کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام نے کہا ہے کہ بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مالکان اوورلوڈنگ سے گریز کریں۔یہ ہدا یا ت انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوا لے سے منعقدہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔اجلاس میں سیکر یٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھا رٹی ہزارہ عمر خا ن، جنرل منجیر این ایچ اے ایبٹ آباد محمد امتیاز،ایڈیشنل ڈی جی مائن اینڈ منریل ایبٹ آباد،چیف کنزرویٹر فارسٹ کفایت اللہ بلوچ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاد محمد،ایس ای سی اینڈ ڈبلیو عبدالسلام اسسٹنٹ ڈائیر یکٹر انڈسٹری کنزیومیر پروٹکشن فرہان زیب شروانی۔زون منجیر حطار محمد علی اوز گن،ٹرانسپورٹ کے نما ئندے اور دیگر بھی مو جود تھے۔کمشنرہزارہ ڈویژن سید ظہیرلاسلام نے کہا ہے کہ بڑی گاڑیوں کے ڈرائیور اور مالکان کمپنی کی متعین کردہ ایکسل کے مطابق لوڈ کریں جس سے ہا ئی وے اور سڑکوں کے معیار کی معیاد برقرار رہنے کے ساتھ گا ڑیوں کی کار کر دگی بھی بہتر رہتی ہے اور روڈ ا یکسیڈنٹ سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مالکاں کے لئے باقاعدہ اس سلسلے میں مہم چلا ئی جا ئے اور اور لوڈ ڈالنے والی گا ڑیوں کے خلاف قانوں کے مطابق کاروائی بھی فوری طور پر عمل میں لا ئی جا ئے تاکہ ہماری ہا ئی ویز اور سڑکیں بھی محفوط ہو سکیں۔خیبر پختونخواہ سٹیز امپرومنٹ پروجیکٹ کے زیر تعمیر منصوبہ جات کے لئے لینڈ ایکویزیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت شہر میں میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے لینڈ ایکوزیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروجیکٹ کے زیر انتظام سکیموں کے لئے زمین کی فراہمی کے حوالے سے فیصلہ جات کیے گئے اور پیش آمدہ مسائل کے حل کے لئے حکمت عملی ترتیب دی گئی۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا ایبٹ آباد انجنیئر ریحان یوسف، نمائیندہ کمشنر ہزارہ سید محمد آصف اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، تحصیلدار ایبٹ آباد، تحصیلدار لینڈ ایکوزیشن اور متعلقہ نمائندگان محکمہ مال نے شرکت کی۔