ہنگو(مانند نیوز) کھیلوں کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات کر رہی ہے،نوجوان نسل بے پناہ ٹیلنٹ کی مالک ہے جسے صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کا تقاضا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین نے پبلک ہائی سکول ہنگو میں ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن چیمپین شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو نثار احمد خان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ڈاکٹر حضرت اللہ،صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن ہنگو شاہ حسین ایڈوکیٹ،پیر ابن علی اور بڑی تعداد میں معززین بھی موجود تھے۔فائینل مقابلے میں دلچسب مقابلے کے بعد سبحان اور عباس نے شاد اور احمد کو دو کے مقابلے میں ایک گیم سے شکست دے دی۔انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے شاہ حسین نے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔جبکہ ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بیڈمیٹن کے اچھے کھلاڑی رہے ہیں اور وہ کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات کرے گی۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین،ڈی پی او نثار احمد خان،شاہ حسین اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ڈاکٹر حضرت اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔