ہنگو(مانند نیوز) ہنگو پولیس نے دو اجرتی قاتلوں۔ سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا،اجرتی قاتلوں نے 8 لاکھ میں قتل کا ایگریمنٹ کیا تھا،اجرتی قاتلوں کا تعلق پشاور سے ہے اور ایسے ہی متعدد مقدمات میں ملوث رہے ہیں،ملزمان نے ایک فریق کے ساتھ معاہدہ کر کے راحیل اور مسعود الرحمان کو قتل کرنے کا معاہدہ تھا۔ڈی پی او نثار احمد خان کی پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس ہنگو نے دو اجرتی قاتلوں۔ سمیت قتل کے واقعہ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نثار احمد خان نے ایس ڈی پی او فلک نواز اور ایس ایچ او سٹی فیاض خان کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ 22 دسمبر کو راحیل احمد اور مسعود الرحمان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جو ایک مقدمے میں۔ ضمانت پر تھے۔اس واقعہ میں مسعود الرحمان جان بحق اور راحیل احمد شدید زخمی ہوا تھا۔مجروع کی مدعیت میں محمد عباس وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔اس دوران جدید خطوط پر تفتیش کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے دو کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ متعدد مقدمات میں بطور اجرتی قاتل مطلوب تھے۔ڈی پی او نثار احمد خان نے بتایا کہ اجرتی قاتلوں نے 8 لاکھ میں معاملہ طے کیا تھا اور انہوں نے قتل کے واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی اور ان کے موبائیل فون سے اہم شواہد بھی ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ معاشرے کا المیہ ہے لوگ ذاتی دشمنیوں میں سہولت کار،اجرتی قاتلوں کا استعمال کرتے ہیں۔ایسے سفاک ملزمان معاشرے کے لیے ناسور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سات ملزمان میں سے پانچ جو گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ دو کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔ اور قتل واقعے میں استعمال ہونے والی پستول اور موٹر سائیکل بھی قبضے میں لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او فیاض خان اور تفتیشی ٹیم کو بہتر کارکردگی پر سراہتا ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے