ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں ذیادہ کرایہ وصول کرنیوالے ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں اور خلاف ورزی کرنیوالوں کو چالان کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کے ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے آفسران نے زیادہ کرایہ وصول کرنے کے سلسلے میں آر ٹی اے ملاکنڈ ڈویژن کے عملے کیساتھ مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ انہوں نے ٹوٹل 50 گاڑیوں کو چیک کیا جس میں 10 کو وارننگ دیا گیا جبکہ 10 ڈرائیورز کو چالان کیا گیا۔ دوسری جانب ضلعی جانب ضلعی انتظامیہ کے آفسران اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران نے مشترکہ انسپکشن کے موقع پر بٹحیلہ بازار میں فاسٹ فوڈز سنٹرز، دودھ فروش، مرغ شاپس، جنرل سٹورز، قصاب اور دیگر دکانوں پر آشیائے ضروریہ کے نرخ، معیار اور صفائی کا جائزہ لیا۔ دودھ اور دہی کے سیمپل لے کر لیبارٹری کے لئے بھیجے گئے اور بعد ازاں قانون کے مطابق جرمانے عائد کئے جائیں گے۔