پبی (مانند نیوز ) نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ کی پہلی کنوکیشن کی تقریب کا انعقاد ہوا نوشہرہ کی تاریخ کا سب سے اہم دن کنوکیشن سیشن برائے سال ۲۰۲۱- ۲۰۲۲ کا انعقاد ہوا۔ مزکورہ کنوکیشن نوشہرہ میڈیکل کالج کا پہلا کنوکیشن ہے۔ ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر انور خان وزیر نے چئیرمین بورڈ آف گورنرز کی ہدایات کی روشنی میں کنوکیشن منعقد کی۔ کنوکیشن کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کامیاب میڈیکل طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈل اور ڈگری سے نوازانوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ کے کل ۲۰۲ میڈیکل طلبہ و طالبات نے کامیابی سے اپنی میڈیکل ڈگری مکمل کی جن میں ۵۶ میڈیکل گریجویٹ نے گولڈ میڈل حاصل کیے۔ میڈیکل کالج میں سو فیصد طلبہ و طالبات نے سیشن ۲۰۲۱ اور ۲۰۲۲ میں کامیابی حاصل کی ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ نے کنوکیشن میں مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا کو سفارشات پیش کئے جس میں نرسنگ کالج، پیرامیڈکس کالج، فارنزک لیب، پبلک ہیلتھ لیب، سکل لیب، ڈینٹل کالج، تیس میلین گرانٹ اور میڈیکل کالج کے ہاسٹل کے لئے فنڈز کی فراہمی اس ضمن میں گورنر خیبرپختونخوا نے مشیر صحت خیبرپختونخوا کو موقع پر ہدایات دی مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے تقریر میں نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ کے میڈیکل طلبہ وطلبات کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے خصوصی پیغام دیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے اپنی تقریر میں نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ کے بورڈ آف گورنر اور کالج مینجمنٹ کو بھی مبارکباد پیش کی۔ مزکورہ کنوکیشن میں مشیر برائے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر ریاض انور، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ کے فیکلٹی ممبران، مینیجمینٹ سٹاف، طلبہ و طالبات اور طلبہ و طالبات کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے