وانا (مانند نیوز) سابقہ ایم این اے و امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 42 عائشہ گلالئی وزیر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کا دورہ کیا اور نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔ اس کے علاؤہ پاک افغان بارڈر انگوراڈا گیٹ پر اختجاجی دھرنا کا دورہ کیا جو 58 دنوں سے جاری دھرنا جاری ہے۔عائشہ گلالئی وزیر نے پاک افغان بارڈر انگور آڈہ گیٹ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نہایت خوش قسمت ہوں کہ اپنی ابائی گاؤں ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں خطاب کررہی ہوں، انہوں نے کہاکہ احمدزئی وزیر قبائل بہادر قوم ہیں جس نے ہر موڑ پر ریاست پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے ساتھ دیاہے عائشہ گلالئی وزیر نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ قبائل زندگی کے تمام تر سہولیات سے محروم ہیں حکومت کو چاہئے کہ اس دور جدید کے مطابق احمدزئی وزیر قبائل کے تمام جائز مطالبات کو فوری حل کئے جائیں۔دوسری طرف عائشہ گلالئی وزیر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کا دورہ بھی کیا جہاں پر عائشہ گلالئی نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور نومنتخب کابینہ سے الیکشن 2024 میں تعاون کے اپیل کی، انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کی چوتھی ستون ہیں، صحافت معاشرے کی انکھ اور کان ہوتی ہیں مقامی صحافیوں کو چاہئے کہ غیرجانبدارنہ رپورٹنگ کے ذریعے عوام کو ہمکنار کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے