وانا (مانند نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے وفد ضلعی صدر امان اللہ وزیر اور جنرل سیکرٹری عمران مخلص وزیر کی قیادت میں پاک افغان بارڈر آنگورآڈا کے مقام پر جاری قومی دھرنے میں شرکت اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی، اس موقع پر جنرل سیکرٹری عمران مخلص وزیر نے کہا کہ آنگورآڈا کے عوام کے 18 مطالبات پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کو پہنچانے اور باقاعدہ تبادلہ خیال کرنے پر انگوراڈہ دھرنے کے منتظمین کو آگاہ کیا۔ اور انہیں یقین دلایا کہ آنگورآڈا قومی دھرنے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہرفورم پر انگورآڈا 18مطالبات اٹھائینگے۔ پارٹی کے مرکزی قائدین نے یقین دلایا ہے کہ مرکز میں حکومت آنے کے بعد قبائلی اضلاع کی محرومیاں دور کی جائیں گی، اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انگورآڈا شاہراہ سی پیک کا حصہ بنانے کے علاؤہ ترجیح بنیاد پر تعلیم، روزگار، کھیل، مواصلات اور دیگر بنیادی ضروریات پورے کئے جائینگے۔ ضلعی انتظامیہ اور نگران حکومت انگورآڈا کے عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر انگوراڈا گیٹ پر 58 دنوں سے جاری دھرنے کے جائز مطالبات جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں بصورت دیگر اسلام آباد تک اختجاج وسیع کرینگے۔ دھرنے کے منتظمین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماؤں امان اللہ وزیر اور عمران مخلص وزیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ ہمارے مطالبات پارٹی کے مرکزی رہنماؤں تک پہنچائے اور ہرفورم پر حمایت کی، آنگورآڈا عوام نے عمران مخلص وزیر اور امان اللہ خان وزیر کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آمان اللہ وزیر اور عمران مخلص وزیر مقامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کسی قربانی سے دریع نہیں کیا۔ آخر میں محمد رسول وزیر، محب اللہ وزیر، سید محمد وزیر نے کہا کہ ابھی تک ضلعی انتظامیہ اور نگران حکومت سے بمقصد مذاکرات نہیں ہوئے، البتہ آج اسسٹنٹ کمشنر وانا قومی دھرنے مذاکراتی ٹیم کے درمیان نشست ہوئی تاہم کامیاب مذاکرات نہیں ہوئے ہیں، اس سخت سردی میں گزشتہ 58 دنوں سے سڑک پر اپنے حقوق کے لئے اختجاج کررہے ہیں، اور اپنے جائز مطالبات مانگ رہے ہیں لیکن بدقسمتی ضلعی انتظامیہ و نگران حکومت ان کی جائز مطالبات میں بیبس ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے