پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت کا دو صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نے فیصلے میں لکھا کہ زرتاج گل گوجرانوالہ پولیس کو 9 مئی واقعات سمیت مختلف دفعات میں مطلوب ہیں، درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ تھا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار پشاور پولیس کو کسی کیس میں مطلوب نہیں، ان کی ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے۔فیصلے کے مطابق زرتاج گل نے درخواست کی کہ ان کا پشاور میں کوئی جاننے والا نہیں، اس لئے 50 ہزار جمع کروا سکتی ہیں۔پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی راہداری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔عدالت نے فیصلے میں ہدایت کی کہ وہ 13 جنوری تک متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائیں،13 جنوری تک عدم پیشی پر فیصلہ غیر موثر ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے