لوئر چترال (مانند نیوز)لوئر چترال میں تجاوزات کیخلاف کاروائی کی گئی۔ نگراں صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں خوشحال خیبر پختونخوا“ پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ لوئر چترال متحرک ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے چترال بازار میں عارضی تجاوزات کے خلاف قانونی کاروائی کی۔ ٓچترال بازار میں واقع عارضی تجاوزات کے خلاف گرینڈ ا?پریشن عمل میں لاتے ہوئے روڈ کو تجاوزات سے خالی کرا دیا۔ اور تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف حاصل اختیارات کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ مزید قانونی کاروائی کیلئے مراسلے متعلقہ تھانے کو ارسال کردئے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو متعدد بار پہلے سے ہدایات جاری کر دی گئیں تھیں کہ وہ غیر قانونی تجاوزات کرنے سے گریز کریں۔ تا کہ سڑک کی کشادگی اور ٹریفک کی روانی متاثر نا ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے