ہنگو(نما ئندہ خصوصی) سابق ایم پی اے عتیق الرحمان اور مئیر ہنگو مجھے انصاف فراہم کریں،محمد نور ولد نور الرحمان نے میری گاڑی رینٹ اے کار سے رینٹ پر لی اور سوات میں فروخت کر دی،گاڑی کے کاغزات،فائل اور نمبر پلیٹ میرے پاس ہیں،غریب آدمی ہوں،گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ،طارق خان بنگش۔تفصیلات کے مطابق ہنگو گنجانوکلے کے شہری طارق خان بنگش نے میڈیا کانفرنس میں سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان اور تحصیل مئیر ہنگو عامر غنی سے اپیل کی ہے کہ آپ کے کزن محمد نور ولد نور الرحمان نے میری گاڑی سٹی رینٹ اے کار سے رینٹ پر لی اور پھر اسے سوات میں فروخت کر دیا۔میں نے بار بار گاڑی کی ڈیمانڈ کی مگر مجھے گاڑی نہیں ملی،جبکہ مجبور ہو کر سٹی تھانہ میں ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے۔طارق خان بنگش نے کہا کہ 9 ماہ سے دربدرکی ٹھوکریں کھا رہا ہوں۔میری گاڑی اور لوگ استعمال کر رہے ہیں جبکہ گاڑی نمبر 2348 لاہور کی فائل اور نمبر پلیٹ میرے پاس ہے اور اس کی رجسٹریشن بھی میرے نام ہے۔ا ہوں نے کہا کہ حاجی عتیق الرحمان کا کزن محمد نور ولد نور رحمان سرکاری گاڑی میں گھومتا پھرتا ہے مگر اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی ہوں اور گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہوں۔طارق خان بنگش نے کہا کہ حاجی عتیق الرحمان اور عامر غنی ہمارے بڑے ہیں۔انہیں چاہیے کہ وہ میری مدد کریں اور میرے نقصانات کا ازالہ کریں۔اور میری گاڑی مجھے واپس دلائیں۔کیونکہ میری گاڑی سوات میں کوئی اور استعمال کر رہا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے