پشاور(مانند نیوز)ریڈیو براڈکاسٹر ایسوسی ایشن مردان ریجن کے صدر ڈاکٹر علی خان نے کہا ہے کہ ریڈیو کی ا ہمیت سے کوئی بھی قوم انکار نہیں کر سکتا ریڈیو نے ہمیشہ ترقی کیلئے اور عوام کو معلومات تک رسائی میں میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیو وطن کی تیسری سالگرہ کے موقع پر ریڈیو وطن کے تمام براڈکاسٹر ز کو اعزازی شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پروگرام کے مہمان خصوصی سٹی مئیر حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ تھے جنہوں نے ریڈیو براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری اور سنئیر براڈکاسٹر اجمل شاہ یوسفزئی ،رحما یوسفزئی،مدیحہ چوہدری کو اعزازی شیلڈ سے نوازا ،تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف شاعر اور براڈکاسٹر ریڈیو وطن کے سٹیشن منیجر پامیر جان کے علاوہ سمیرا خان اور نوجوان براڈ کاسٹر نے بڑے احسن طریقے سے انجام دئیے۔ پروگرام میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں اور خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی،تخت بھائی بار کونسل کے صدر قمر زمان ایڈوکیٹ اورپین تحت بھائی کے صدر لطف الوہاب شامل تھے۔ اس موقع پر تحت بھائی کے لئے محتلف فیلڈز میں بہتر حدمات پیش کرنے پر بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ریڈیو وطن کے سالگرہ کے موقع پر ایف ایم 90.8 کے سی ای او ریاض الحق نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریڈیو وطن روز اول سے اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔ اور عوام کو صحیح معلومات اور روایات کے مطابق تفریح فراہم کرنا ہماری زمہ داری ہے۔