کرک( مانند نیوز)ویلج کونسل ترقی خیل گاؤں علی خیل میں میاں نثار کے دیرینہ ورکرز صفی اللہ استادبمعہ خاندان،ثاقب استاد بمعہ خاندان،واجد بمعہ خاندان عصمت اللہ بمعہ خاندان،خالد بمعہ خاندان عطاء اللہ بمعہ خاندان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔حلقہ پی کے 97 کرک کے نامزد امیدوار سابق MPA گل صاحب خان خٹک اور این 38 کرک کے نامزد امیدوار حامد طوفان نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کو سرخ ٹوپیاں پہنا کر خوش آمدید کہا ۔