پبی (مانند نیوز) ڈاگئی پبی 10 دن قبل دن دیہاڑے ہونے والے اندھے قتل کیس کا معمہ حل۔ملزم گرفتار۔زبانی تکرار پر قتل کیا۔ملزم کااعتراف جرم۔مزید تفتیش جاری24-12-2023 کو شاہد حسین نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں ADC آفس میں ڈیوٹی پر تھا کہ اطلاع ملی کہ ڈاگئی میں کسی نے میرے بھائی اکبر حسین کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے دن دیہاڑے اندھے قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے شفیع الرحمن خان ایس ڈی پی او پبی کی سربراہی میں اشفاق خان ایس ایچ او پبی پرمشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم/ ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش شروع کی۔علاقے میں مشکوک افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی۔جدید طریقہ تفتیش سے پوری طرح استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزم عیسیٰ ولد جہانگیر ساکن ڈاگئی کو گرفتار کر لیا گیا۔تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ چند دن قبل مقتول کا ملزم کیساتھ زبانی تکرار ہوا تھا جس کا غضہ تھا۔ملزم کیساتھ ایک اور ملزم بھی تھا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں .