کراچی(مانند نیوز ڈیسک)پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں میری ٹائم سکیورٹی کے حالیہ واقعات کے بعد اپنے بحری جنگ جہازوں کو تعینات کردیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں کی بحیرہ عرب میں پاکستان کے تجارتی راستوں کے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل پٹرولنگ جاریی ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ اس پٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ پاک بحریہ کے جنگی جہاز بحیرہ عرب میں اپنی مستقل موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے ہمیشہ پٹرولنگ کرتے ہیں،پاک بحریہ خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے