وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر اینڈ اپر حلقہ این اے 42 سے آزاد امیدوار ممتاز عالم دین مولانا محمود عالم وزیر نے اتوار کے روز وانا بازار سے الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ وزیر قبائل نے اجتماعی حقوق اور مفادات کی خاطر مولانا محمود عالم وزیر کی جیت کو یقینی قرار دے دیا اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ وانا بازار میں حلقہ این اے 42 سے قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار مولانا محمود عالم وزیر نے الیکشن مہم کے موقع پر قبائلی عمائدین، علماء کرام اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں احمدزائی وزیر قبائل کے اجتماعی حقوق اور انکے جائز مطالبات پر کسی صورت سودے بازی نہیں کرینگے، ان کے حق کیلئے آخری حد تک لڑینگے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں وزیر قبائل کے بے تحاشا مسائل ہیں جن کو حل کرنا وقت کی ازحد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت خیبر پختونخوا نے جنوبی وزیرستان کو دو ضلعوں میں تقسیم کردیا، جس کی بائی فارکیشن پراسز سلو ہونے کی وجہ سے وزیر قبائل سخت مشکلات کا شکار ہیں، اگر وزیر قبائل نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا تو ان مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سیاسی نابالغ لوگ یہ بات اپنے ذہن سے نکال دیں کہ وہ الیکشن لڑنے سے دستبردار ہونگے یا قومی مفادات پر کمپرومائز کرینگے، الیکشن کے آخری روز تک مقابلہ جاری رکھیں گے۔ بعدازاں قبائلی عمائدین، مولانا عبدالعلی وزیر نے منعقدہ الیکشن مہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ عہد کیا کہ ہم دن رات محنت کرکے آپ کی جیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ عمائدین نے مولانا محمود عالم وزیر کو یہ تسلی دی کہ آپ کے علاوہ ہمارے پاس بیسٹ آپشن کوئی نہیں، آپکی جیت ہم سب کی جیت ہیں۔عمائدین نے کہا کہ حکومت کا وزیر قبائل کو لوئر جنوبی وزیرستان کے نام سے الگ ضلع تو دے دیا مگر اکثر ضلعی دفاتر 160 کلومیٹر دور ضلع ٹانک میں قائم ہونے کی وجہ سے گھمبیر مسائل میں پھنس چکے ہیں۔ جس کے حل کیلئے آپ جیسے سے بہتر امیدوار ہمیں کوئی نظر نہیں آرہے ہیں۔ انہوں نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ آزاد امیدوار کی حثیت اکثریت سے آپکو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے