وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل توئی خولہ سے تعلق رکھنے والا سماجی شخصیات داؤد خان دوتانی نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل توئی خلہ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ اس جدید دور میں سکولز، ہسپتال، سڑکوں، موبائل نیٹ ورک، پی ٹی سی ایل، کھیل کھود کے میدان اور بجلی و دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔ علاقے کے لوگ اپنے مریضوں کو علاج کیلئے میلوں دور تحصیل وانا لے کر جاتے ہیں۔ کیونکہ صحت سنٹرز سے بھی محروم اور ٹیکنیشن تک موجود نہیں ہے۔ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے کوئی سہولیات موجود نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقیکولنک کرنے والی سڑک بھی کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔ سڑک کی خستہ حالی سے اس روڈ پر آباد سینکڑوں دیہاتوں کے ہزاروں خاندانوں کو اذیت ناک صورت حال کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ روزگار کے سلسلے باہر ممالک جاتے ہیں۔ علاقے میں موبائل نیٹ ورک اور پی ٹی سی ایل نہ ہونے کی وجہ سے سالوں تک گھر کی خیر و خبر نہیں لے سکتے۔ ایک فون کال کیلئے یہاں کے باسی میلوں کا سفر طے کرنے کے بعد وانا جاتے ہیں۔ اور چند منٹ کی کال پر انہیں ہزاروں روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر بجلی کی سہولت موجود نہیں۔ لوگ اس جدید دور میں بھی اندھیر گھپ تاریکیوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل توئی خلہ میں ایک مہینے سے اختجاجی دھرنا جاری ہے اور وہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں بیھٹے ہوئے ہیں، اور حکومت سے جائز مطالبات کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔ اور یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ حکومت نے یہاں کے عوام کو بالکل نظر انداز کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو تحصیل توئی خلہ کئی دہائیوں سے زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی شہری ہے اور باقی شہروں طرح حق رکھتے ہیں، تحصیل توئی خلہ کے جائز مطالبات فی الفور حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری تحصیل توئی خلہ کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ہمیں بنیادی ضروریات زندگی مہیا کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے