پشاور (مانند نیوز ڈیسک)الیکشن ٹربیونل پشاور نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے۔الیکشن ٹربیونل پشاور میں سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ الیکشن ٹربیونل پشاور کے جج جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔ علی محمد خان کے وکیل نے کہا کہ کہ علی محمد خان پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ نہ لگانے پر اعتراض اٹھایا گیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پہلے جمع کرانا لازمی نہیں، 12 جنوری تک جمع کرایا جا سکتا ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے علی محمد خان کے کاغذات درست قراردے دیئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے